وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں رمضان المبارک کا اخری عشرہ شروع ہوتے ہی ہزاروں افراد نے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع میں مساجد میں اعتکاف میں بیٹھ گئے۔ اسلام میں معتکفین کی سب سے بڑی تعداد فیصل مسجد میں ہے ۔ رواں سال دعوۃ اکیڈمی اور فیصل مسجد انتظامیہ کے زیر انتظام 473 افراد اعتکاف میں بیٹھے ہیں جو عیدالفطر کا چاند نظر …
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں رمضان المبارک کا اخری عشرہ شروع ہوتے ہی ہزاروں افراد نبی پاک ﷺ کی اتباع میں مساجد میں اعتکاف بیٹھ گئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں رمضان المبارک کا اخری عشرہ شروع ہوتے ہی ہزاروں افراد نے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع میں مساجد میں اعتکاف میں بیٹھ گئے۔ اسلام میں معتکفین کی سب سے بڑی تعداد فیصل مسجد میں ہے ۔ رواں سال دعوۃ اکیڈمی اور فیصل مسجد انتظامیہ کے زیر انتظام 473 افراد اعتکاف میں بیٹھے ہیں جو عیدالفطر کا چاند نظر آنے تک جاری رہے گا ۔
فیصل مسجد اور دعوۃ اکیڈمی کے علمائے کرام نے معتکفین سے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف میں بیٹھنا نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا پسندیدہ عمل ہے جس کی ایمان اور احتساب کے ساتھ اتباع کرنے والے دنیا اور آخرت کی کامیابیوں سے ہمکنار ہونگے اور اعتکاف کے لمحات گناہوں سے معافی اور اللہ رب العزت سے قرب کا ذریعہ ہیں ۔
واضح رہے کہ اعتکاف کے دنوں میں مساجد کی رونقیں دوبالا ہو جاتی ہیں ۔ طاق راتوں میں لیلتہ القدر کی تلاش میں لوگ خصوصی عبادات کا اہتمام کرتے ہیں ۔ نماز تراویح کے علاوہ بھی محافل شبینہ ، قیام الیل، نوافل اور قران حکیم کی تلاوت کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے ۔ یہ بھی واضح رہے کہ رمضان المبارک نزول قرآن کا بھی ماہ مقدس ہے اس لئے اس ماہ مبارک کو جشن نزول قرآن کے طور پر بھی منایا جاتا ہے ۔








