اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو )نےبدھ کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس،ڈو یلپمنٹ ورکس،اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر …
آئیسکو کابدھ کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو )نےبدھ کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس،ڈو یلپمنٹ ورکس،اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
11 مارچ 2026 کواسلام آباد سرکل: صبح 07:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک این آئی ایچ، ٹی اینڈ ٹی، بنی گالہI، بنی گالہII، ٹریٹ، گالف سٹی، پارک ویو، اتھل، شاہپور فیڈرز،راولپنڈی کینٹ سرکل: صبح 07:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک آر آئی سی، رحیم آباد فیڈرز،راولپنڈی سٹی سرکل: صبح 07:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک بینظیر بھٹو ہسپتال، تحصیل آباد، ڈاک حکام داد فیڈرز،اٹک سرکل: صبح 07:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک اٹک رورل، تین میلہ،
باغ نیلاب فیڈرز،جی ایس او سرکل،صبح 07:00 بجے سے رات 08:00 بجے تک 132 کے وی گرڈ سٹیشن ڈی ایس بلاول میں پاور ٹرانسفارمر T1،صبح 08:00 بجے سے شام 06:00 بجے تک،132 کے وی چکوال-بھاگوال-تلہ گنگ، 132 کے وی کہوٹہ سٹی-پلندری،صبح 09:00 بجے سے دوپہر 02:00 بجے تک،132 کے وی ٹرانسمیشن لائن نیو واہ بہتر موڑ اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔








