اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کی شام سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے مشرق وسطیٰ اور وسیع تر خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جاری مشاورت کے …
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلی فون پر گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کی شام سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے مشرق وسطیٰ اور وسیع تر خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جاری مشاورت کے حوالے سے بھی اپنی آراء کا تبادلہ کیا۔
نائب وزیر اعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کا موقف پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کشیدگی میں کمی لانے اور خطے سمیت دنیا میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل رابطہ کاری اور سفارتی روابط کو جاری رکھنا نہایت اہم ہے۔








