الیکشن کمیشن نے سرکاری امور کی انجام دہی کے دوران اخراجات میں کمی کے لئے اہم احکامات جاری کردیئے

اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے عالمی اور علاقائی صورتحال کے تناظر میں سرکاری امور کی انجام دہی کے دوران اخراجات میں کمی کے لئے اہم احکامات جاری کردیئے ہیں،ہفتہ میں چار ورکنگ دن ہوں گے۔سٹاف کی 50 فیصد تعیناتی روٹیشن کی بنیاد پر ہوگی،سرکاری گاڑیوں میں تیل کا استعمال نصف کیا جائے گا۔منگل کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 50 فیصد سٹاف ورک فرام …

اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے عالمی اور علاقائی صورتحال کے تناظر میں سرکاری امور کی انجام دہی کے دوران اخراجات میں کمی کے لئے اہم احکامات جاری کردیئے ہیں،ہفتہ میں چار ورکنگ دن ہوں گے۔سٹاف کی 50 فیصد تعیناتی روٹیشن کی بنیاد پر ہوگی،سرکاری گاڑیوں میں تیل کا استعمال نصف کیا جائے گا۔منگل کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 50 فیصد سٹاف ورک فرام ہوم کریں گے جبکہ سیکشن ہیڈ سمیت 50 فیصد سٹاف آفس موجود ہوگا۔ورکنگ ڈیز پیر سے جمعرات تک چار روز ہوں گے۔سیکرٹریٹ کے ساتھ صوبائی،علاقائی اور ضلعی الیکشن کمیشن کی سطح پر بغیر اجازت فیلڈ وزٹ پر پابندی ہوگی۔فیول کارڈ کی حد میں 50 فیصد کٹوتی کی گئی ہے۔

عمومی ڈیوٹی سرانجام دینے والی گاڑیاں سیکرٹری میں اجازت سے چلائی جاسکیں گی۔آن پیمنٹ نجی سفر کے لئے سرکاری گاڑیوں کا استعمال بند کردیا گیا ہے۔آفس میں جنریٹر کے استعمال پر پابندی ہوگی۔بچت اقدامات کے حوالے سے پندراں روز بعد رپورٹ دی جائے گی۔ائیر کنڈیشنر کا استعمال 50 فیصد جبکہ بتیوں کے استعمال میں 30 فیصد کمی کی جائے گی ۔ائیر کنڈیشن 11 بجے جے بعد چلائے جائیں گے۔آئی ٹی آلات کے علاوہ تمام خریداری پر پابندی ہوگی۔