اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت کی شاہ فیصل مسجد میں وزارتِ مذہبی امور کے زیرِ اہتمام 21 ویں رمضان المبارک کی شب سے "عظیم الشان قومی محفلِ شبینہ" کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ اس 7 روزہ روحانی محفل کے لیے وزارت نے تمام انتظامات کیے ہیں۔جس کا مقصد رمضان کی مبارک ساعتوں میں تلاوتِ قرآن کے ذریعے ایمانی جذبے کو جلا بخشنا ہے۔ وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان …
فیصل مسجد میں 7 روزہ ‘قومی محفلِ شبینہ’ کا آغاز، ملک بھر کے منتخب حفاظ کلامِ پاک کی تلاوت کریں گے

مزید خبریں
اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت کی شاہ فیصل مسجد میں وزارتِ مذہبی امور کے زیرِ اہتمام 21 ویں رمضان المبارک کی شب سے "عظیم الشان قومی محفلِ شبینہ” کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ اس 7 روزہ روحانی محفل کے لیے وزارت نے تمام انتظامات کیے ہیں۔جس کا مقصد رمضان کی مبارک ساعتوں میں تلاوتِ قرآن کے ذریعے ایمانی جذبے کو جلا بخشنا ہے۔ وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان عمر بٹ کے مطابق، اس سال محفلِ شبینہ کے لیے ملک بھر سے 14 مایہ ناز قاری صاحبان کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان حفاظ کا چناؤ چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے درجنوں امیدواروں کے درمیان کڑے مقابلے اور فنِ تجوید و خوش الحانی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ محفل شبینہ میں روزانہ 4 سے 5 پارے تلاوت کیے جائیں گے۔ تلاوت کا یہ سلسلہ 21 ویں شب سے شروع ہو کر 27 ویں شب تک جاری رہے گا۔
رمضان المبارک کی 27 ویں شب کو تکمیلِ قرآنِ پاک کے موقع پر ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی اور روح پرور دعا مانگی جائے گی۔ محفلِ شبینہ کے آغاز پر ڈی جی شعبہ تحقیق و مراجع، حافظ محمد قدوس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ محفل قرآن سے محبت رکھنے والوں کے لیے ایک سنہری موقع ہے کہ وہ اس مقدس مقام پر کلامِ الٰہی کی تلاوت سماعت کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وزارت نے شہریوں کی سہولت اور یکسوئی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے ہیں۔ عوام الناس کی بڑی تعداد کی شرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ فیصل مسجد آنے والے تمام شرکاء کو جامع تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ وہ افراد جو مسجد نہیں پہنچ سکتے، ان کے لیے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نیشنلاور ریڈیو پاکستان اس 7 روزہ محفل کو براہِ راست نشر کر رہے ہیں۔








