ملکی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر قسم کے اقدامات کا حق محفوظ رکھتے ہیں، سعودی عرب

ریاض ۔11مارچ (اے پی پی):سعودی کابینہ کے اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ مملکت اپنی سلامتی، خود مختاری، علاقائی سالمیت کے تحفظ اور کسی بھی جارحیت کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا مکمل حق محفوظ رکھتی ہے۔العربیہ کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس میں کابینہ نے سعودی فضائی دفاعی نظام کی اعلیٰ صلاحیتوں کو سراہا، جس …

ریاض ۔11مارچ (اے پی پی):سعودی کابینہ کے اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ مملکت اپنی سلامتی، خود مختاری، علاقائی سالمیت کے تحفظ اور کسی بھی جارحیت کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا مکمل حق محفوظ رکھتی ہے۔العربیہ کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس میں کابینہ نے سعودی فضائی دفاعی نظام کی اعلیٰ صلاحیتوں کو سراہا، جس نے وطن کے اندر مختلف مقامات اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے دشمن کے میزائلوں اور ڈرونز کو کامیابی سے ناکارہ بنایا۔سعودی کابینہ نے سعودی عرب، خلیج تعاون کونسل کے ممالک اور متعدد عرب، اسلامی و دوست ممالک پر ہونے والے حملوں کی مذمت کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ سویلین اہداف، ہوائی اڈوں اور تیل کی تنصیبات پر حملوں کے ذریعے بین الاقوامی قوانین اور چارٹر کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کو خطرے میں ڈالنے پر ایرانی حکومت کا اصرار ناقابلِ قبول ہے۔