ریاض ۔11مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے مسام پراجیکٹ کے ارکان نے رواں سال مارچ کے پہلے ہفتے میں یمن کے مختلف علاقوں سے ایک ہزار 263 بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز ڈیوائسز کو ناکارہ بنا دیا۔ایس پی اے کے مطابق ان میں الحدیدہ گورنریٹ میں پھٹنے سے رہ جانے والے آرڈینس، حضر موت گورنریٹ میں 857 پھٹنے سے رہ جانے والا آرڈیننس اور 3 اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں جبکہ …
سعودی عرب کے مسام پراجیکٹ کے تحت یمن میں ایک ہفتے میں ایک ہزار 263 دھماکہ خیز ڈیوائسز کو ناکارہ بنایاگیا

مزید خبریں
ریاض ۔11مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے مسام پراجیکٹ کے ارکان نے رواں سال مارچ کے پہلے ہفتے میں یمن کے مختلف علاقوں سے ایک ہزار 263 بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز ڈیوائسز کو ناکارہ بنا دیا۔ایس پی اے کے مطابق ان میں الحدیدہ گورنریٹ میں پھٹنے سے رہ جانے والے آرڈینس، حضر موت گورنریٹ میں 857 پھٹنے سے رہ جانے والا آرڈیننس اور 3 اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں جبکہ ماریب گورنریٹ میں 350 پھٹنے سے رہ جانے والا آرڈیننس اور 33 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں شامل ہیں۔
2018 میں پراجیکٹ کے آغاز کے بعد سے اب تک پانچ لاکھ 5 ہزار47 ہزار 215 بارودی سرنگوں کوناکارہ بنایا جا چکا ہے۔سعودی عرب شاہ سلمان مرکز کے ذریعے یمن کی سرزمین کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے، شہریوں کی سیفٹی بڑھانے، یمنی عوام کو با وقار اور محفوظ زندگی گزارنے کے قابل بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔








