اوٹاوا۔11مارچ (اے پی پی):ترقی یافتہ معیشتوں پر مشتمل گروپ جی سیون کے رہنماؤں نے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانویل میکروں کی زیر صدارت جی سیون رہنماؤں کے اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایمانویل میکروں نے کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی سےمشرق وسطیٰ میں جاری جنگ اور اس کے عالمی معیشت پر …
جی سیون ممالک کے رہنمائوں کا اجلاس ، مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے اثرات پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اوٹاوا۔11مارچ (اے پی پی):ترقی یافتہ معیشتوں پر مشتمل گروپ جی سیون کے رہنماؤں نے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانویل میکروں کی زیر صدارت جی سیون رہنماؤں کے اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایمانویل میکروں نے کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی سےمشرق وسطیٰ میں جاری جنگ اور اس کے عالمی معیشت پر اثرات کے بارے میں گفتگو کی۔مارک کارنی کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے جی سیون شراکت داروں کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
بل ازیں جی 7 ممالک نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ امریکا و اسرائیل کی جنگ کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد توانائی کی عالمی فراہمی میں مدد کے لیے ضروری اقدامات کرنے کے لیے تیار ہیں۔تاہم گروپ کے وزرائے خزانہ اور بین الاقوامی توانائی ایجنسی (IEA) کے اجلاس میں خام تیل کے سٹریٹجک ذخائر کو جاری کرنے کے معاہدے کو حتمی شکل نہ دی جا سکی۔ ورچوئل اجلاس میں آئی ای اے کے سربراہ فتح بیرول نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے نقل و حمل کے چیلنجز کے علاوہ تیل کی پیداوار میں کافی حد تک کمی کی گئی ہے، اس سے مارکیٹ کے لیے اہم اور بڑھتے ہوئے خطرات پیدا ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ای اے کے رکن ممالک کے پاس اس وقت ہنگامی تیل کا 1.2 بلین بیرل سے زیادہ ذخیرہ موجود ہے، جس میں مزید 600 ملین بیرل صنعتی سٹاک کی صورت میں حکومتی ذمہ داری کے تحت رکھے گئے ہیں۔ اجلاس کے بعد فرانسیسی وزیر خزانہ رولینڈ لیسکور نے کہا کہ ابھی ایسی صورتحال پیدا نہیں ہوئی کہ تیل کے ہنگامی سٹاک جاری کیے جائیں تاہم اگر یہ ذخائر جاری کیے جاتے ہیں تو یہ 2022 کے بعد روس کے یوکرین پر مکمل حملے کے بعد پہلی بار ایسا ہو گا ۔واضح رہے کہ جی سیون گروپ کینیڈا، فرانس ، جرمنی، اٹلی، جاپان ، برطانیہ ، امریکا اور یورپی یونین پر مشتمل ہے۔








