اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان نے ایل ایس ای وینچرز لمیٹڈ کو کارپوریٹ ریسٹرکچرنگ کمپنی کا لائسنس جبکہ میسرز ویلتھ برج مینجمنٹ لمیٹڈ کو ڈیجیٹل انویسٹمنٹ ایڈوائزری سروسز فراہم کرنے کا لائسنس جاری کیا ہے۔ایل ایس ای وینچرز لمیٹڈ کو لائسنس ملنے کے بعد پاکستان میں کارپوریٹ ریسٹرکچرنگ کمپنیوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔ کارپوریٹ ریسٹرکچرنگ کمپنیاں مالی مشکلات کا شکار کاروباری اداروں کو کمپنیوں …
ایس ای سی پی نے کارپوریٹ ریسٹرکچرنگ کمپنی اور ڈیجیٹل انویسٹمنٹ ایڈوائزر کو لائسنس جاری کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان نے ایل ایس ای وینچرز لمیٹڈ کو کارپوریٹ ریسٹرکچرنگ کمپنی کا لائسنس جبکہ میسرز ویلتھ برج مینجمنٹ لمیٹڈ کو ڈیجیٹل انویسٹمنٹ ایڈوائزری سروسز فراہم کرنے کا لائسنس جاری کیا ہے۔ایل ایس ای وینچرز لمیٹڈ کو لائسنس ملنے کے بعد پاکستان میں کارپوریٹ ریسٹرکچرنگ کمپنیوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔
کارپوریٹ ریسٹرکچرنگ کمپنیاں مالی مشکلات کا شکار کاروباری اداروں کو کمپنیوں کی بحالی میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ کارپوریٹ ریسٹرکچرنگ کمپنیاں قرضوں کی ری شیڈولنگ، کیپیٹل ری آرگنائزیشن اور آپریشنل ریسٹرکچرنگ جیسے اقدامات کے ذریعے کمپنیوں کو مالی طور پر مستحکم بنانے میں معاونت کرتی ہیں۔ کارپوریٹ ریسٹرکچرنگ کے فریم ورک سے سٹاک مارکیٹ میں لسٹڈ اور نان لسٹڈ دونوں اقسام کی کمپنیاں اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے میں معاونت لے سکتی ہیں۔
ایس ای سی پی نے ویلتھ برج مینجمنٹ لمیٹڈ کو ڈیجیٹل انویسٹمنٹ ایڈوائزری سروسز فراہم کرنے کا لائسنس بھی جاری کردیا، یہ لائسنس ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے ذریعے چلائے جانے والے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ریگولیٹری فریم ورک کے تحت جاری کیا گیا ہے۔ویلتھ برج مینجمنٹ لمیٹڈ ڈیجیٹل ایسٹ مینجمنٹ کے فریم ورک کے تحت انویسٹمنٹ ایڈوائزری فراہم کرنے والی پاکستان کی پہلی کمپنی ہے ، یہ سرمایہ کاروں کو ریگولیٹڈ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے سرمایہ کاری سے متعلق مشاورتی خدمات فراہم کرے گی۔








