وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی کی اپنی مادر علمی لارنس کالج گھوڑا گلی مری کے یوم تاسیس کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت

اسلام آباد ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی نے جمعرات کو لارنس کالج گھوڑا گلی مری کے 157 ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جو ان کی مادر علمی بھی ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے 42 سال قبل یہاں سے تعلیم حاصل کی تھی اور تقریب کے شرکاءکے ساتھ کالج سے وابستہ اپنی حسین یادوں کا تذکرہ کیا …

اسلام آباد ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی نے جمعرات کو لارنس کالج گھوڑا گلی مری کے 157 ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جو ان کی مادر علمی بھی ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے 42 سال قبل یہاں سے تعلیم حاصل کی تھی اور تقریب کے شرکاءکے ساتھ کالج سے وابستہ اپنی حسین یادوں کا تذکرہ کیا ۔ تقریب میں گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے بھی شرکت کی۔ لارنس گلی گھوڑا گلی 1860ءمیں سرہنری منٹگمری لارنس کے نام پر قائم ہوا تھا۔ کالج میں پہلی جماعت سے لے کر انٹرمیڈیٹ تک 650 طلباءزیر تعلیم ہیں جن میں چاروں صوبوں بشمول کشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا کے طالب علم شامل ہیں۔ یوم تاسیس کی پر وقار تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس موقع پر جونیئر اور پریپ سکول کے بچوں نے کالج کاخصوصی نغمہ گایا جبکہ سکول کے طلباءنے مارچ پاس کیااور وزیر اعظم کو سلامی پیش کی ۔ یوم تاسیس کی تقریبات میں کالج بینڈ نے بھی خصوصی پرفارمنس دی اور جونیئر اور پریپ سکول کے طلباءنے پی ٹی شو اور ایروبکس کاشاندار مظاہرہ کیا اور ملی نغمے بھی پیش کئے۔ 157ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خِطاب کرتے ہوئے کالج کے پرنسپل بریگیڈیئر (ر) مجاہد عالم نے کہاکہ تقریب میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی شرکت ہمارے لئے باعث اعزاز ہے۔ انہوں نے کہاکہ لارنس کالج کا یہ اعزاز ہے کہ ملک کا موجودہ وزیر اعظم اس کا سابق طالب علم ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے ہمیشہ تعلیم کے شعبہ میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیاہے اور ان کی حکومت تعلیم کے شعبہ پر خصوصی توجہ دہے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کوئی بھی قوم تعلیم کے شعبہ میں بہتر کارکردگی کے بغیر اپنے اہداف حاصل نہیں کرسکتی۔

Leave a Reply