آسٹریلیا میں کشتی الٹنے سے دو افراد ہلاک، ایک زخمی

کینبرا۔12مارچ (اے پی پی):آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر ایک دریا کے دہانے کے قریب کشتی الٹنے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔شنہوا کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کی پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کی صبح تقریباً چھ بجے یامبا کے مقام پرپیش آیا ،ایک کشتی دریا کے دہانے پر ساحلی لہروں کو عبور کرتے ہوئے الٹ گئی۔ واقعے کی اطلاع …

کینبرا۔12مارچ (اے پی پی):آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر ایک دریا کے دہانے کے قریب کشتی الٹنے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔شنہوا کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کی پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کی صبح تقریباً چھ بجے یامبا کے مقام پرپیش آیا ،ایک کشتی دریا کے دہانے پر ساحلی لہروں کو عبور کرتے ہوئے الٹ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ریسکیو اہلکاروں نے پانی سے ایک 52 سالہ شخص کو نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔ بعد ازاں ایک ہلاک خاتون اور ایک مرد کی لاشیں ریسکیو ہیلی کاپٹر کی مدد سے تلاش کر کے باہر نکال لی گئیں ہیں ۔