سعودی ولی عہد سے عراقی وزیر اعظم کا ٹیلی فونک رابطہ ، خطے کی موجو دہ صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاض ۔12مارچ (اے پی پی):سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے عراق کے وزایراعظم محمد شیاع السودانی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران خطے میں فوجی کشیدگی، سکیورٹی اور استحکام پر اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علاوہ ازیں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے بھی ٹیلی فون پر رابطہ …

ریاض ۔12مارچ (اے پی پی):سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے عراق کے وزایراعظم محمد شیاع السودانی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران خطے میں فوجی کشیدگی، سکیورٹی اور استحکام پر اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علاوہ ازیں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔خطے کی صورتحال، فوجی کشیدگی، علاقائی و بین الاقوامی سلامتی اور استحکام پر اس کے سنگین اثرات کا جائزہ لیا گیا۔