وزیراعظم کے مشیر برائے شہری ہوا بازی سردارمہتاب احمد خا ن سے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) گلگت بلتستان اور سکرود میںسیاحت کے فروغ کیلئے پی آئی اے کی خصو صی پر وازوں کی تعداد بڑھانے سمیت چھٹیوں اور ویک اینڈز پر سپیشل پیکچز متعارف کروائے جائیں گے۔ اس بات کا فیصلہ وزیراعظم کے مشیر برائے شہری ہوا بازی سردارمہتاب احمد خا ن اور گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔ اس …

اسلام آباد ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) گلگت بلتستان اور سکرود میںسیاحت کے فروغ کیلئے پی آئی اے کی خصو صی پر وازوں کی تعداد بڑھانے سمیت چھٹیوں اور ویک اینڈز پر سپیشل پیکچز متعارف کروائے جائیں گے۔ اس بات کا فیصلہ وزیراعظم کے مشیر برائے شہری ہوا بازی سردارمہتاب احمد خا ن اور گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری فنانس گلگت بلتستان اورایوی ایشن ڈویژن کے متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ ملاقات میں گلگت بلتستان میں ٹورازم کے فروغ کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔ علاوہ ازیں گلگت بلتستان اور سکرود میں پی آئی اے کی فلائیٹ شیڈول مےں اضافہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ ڈومیسٹک اور بین الاقوامی سیاحوں کو ہر ممکن سہولت دینے کے لیے، گلگت بلستا ن میں ٹوراز م ڈیپارٹمنٹ اور پی آئی اے کے کمرشل ڈیپارٹمنٹ کو فوری طور پر میٹنگ بلانے کی ہدایت کی گئی تاکہ جامع حکمت عملی وضع کی جا سکے۔

Leave a Reply