پشاور۔05اکتوبر (اے پی پی )وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ حلقہ این اے فور میں بجلی ،سوئی گیس سمیت دیگرجتنے ترقیاتی کام ہم نے کئے ہیںاگراس حلقے پرتمام منتخب نمائندوںکی مجموعی کارکردگی سے بھی موازنہ کیا جائے توہمارے مقابلے میںکم ہوگا،باقی ماندہ حل طلب مسائل کابھی ادراک ہے جس کے ازالے کیلئے ہنگامی بنیادوںپراقدامات اٹھائے جائیںگے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی سیکرٹریٹ میںصوبے سے آئے …
این اے فور کے مسائل کے حل کےلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائینگے،امیرمقام

مزید خبریں
پشاور۔05اکتوبر (اے پی پی )وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ حلقہ این اے فور میں بجلی ،سوئی گیس سمیت دیگرجتنے ترقیاتی کام ہم نے کئے ہیںاگراس حلقے پرتمام منتخب نمائندوںکی مجموعی کارکردگی سے بھی موازنہ کیا جائے توہمارے مقابلے میںکم ہوگا،باقی ماندہ حل طلب مسائل کابھی ادراک ہے جس کے ازالے کیلئے ہنگامی بنیادوںپراقدامات اٹھائے جائیںگے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی سیکرٹریٹ میںصوبے سے آئے ہوئے مختلف وفودسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ پہلے سے شروع گیس کے منصوبے پائیہ تکمیل تک پہنچ کررہیںگے اورگیس سے محروم علاقوںکے عوام فکرنہ کریںدورافتادہ علاقوںکے گھر گھرتک گیس اوربجلی پہنچانے تک چھین نہیںملے گا،مجھ جھوٹے اعلانات کے الزامات لگانے والے حلقے کے عوام کی توہین کررہے ہیںمگراین اے فور کی سرزمین میرے ترقیاتی کاموںکی گواہی دے رہی ہے انشاءاللہ 26اکتوبر کویہاںکے عوام شیرپرمہرلگاکرترقیاتی کاموںکی تصدیق کریںگے۔انہوںنے کہاکہ یہ حلقہ میراعلاقہ تھااوررہیگا،2008کے عام انتخابات کے بات حلقہ این اے فورمیںنے اپناعلاقہ سمجھاہے اورسمجھتارہوںگا۔بعدازایں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی سیکرٹریٹ میںکھلی کچہری کابھی انعقادکیاگیاجس وفاقی اداروںکے متعلقہ افسران بھی موجودتھے۔ اس موقع پروزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے سائلین کے درخواستوںپراحکامات جاری کرکے موقع ہی پرمسائل حل کئے۔








