وزیر داخلہ احسن اقبال کا قومی اسمبلی میں جھل مگسی واقعہ پر پالیسی بیان

اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کے معاونین کو یہ پیغام ہے کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں دہشتگردی کے خلاف ہمارے عزم کو شکست نہیں دے سکتیں‘ دشمن بیرون ملک سے ہدایات لے کر مغربی سرحدوں سے دخل اندازی کرکے دہشتگردی کرتے ہیں‘ ملک میں گلی اور محلے سے فتوے جاری کرنے کا سلسلہ بند ہونا …

اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کے معاونین کو یہ پیغام ہے کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں دہشتگردی کے خلاف ہمارے عزم کو شکست نہیں دے سکتیں‘ دشمن بیرون ملک سے ہدایات لے کر مغربی سرحدوں سے دخل اندازی کرکے دہشتگردی کرتے ہیں‘ ملک میں گلی اور محلے سے فتوے جاری کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے‘ اسلامی مملکت میں کسی کے مسلمان یا غیر مسلم ہونے‘ کسی کے قتل یا جہاد کا اعلان کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے‘ ان رجحانات کی بیخ کنی کے لئے علماءکرام اور مذہبی جماعتیں آگے بڑھیں‘ اگر ہم نے اس انتشار کے راستے سے اپنے آپ کو نہیں موڑا تو کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہوگی‘

Leave a Reply