اسلام آباد ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی) بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے زیرانتظام ”پہلے زندگی: ایمبولینس کو راستہ دیں، زندگی کو راستہ دیں“ کے عنوان سے ملک گیر آگاہی مہم کے آغاز کے لئے تقریب کا انعقاد ہوا۔ مقامی سطح پر شروع کی جانے والی مہم دراصل اس مہم کا حصہ ہے جو بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے تحت 30 ممالک میں جاری ہے۔ اس مہم کا …
وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ کی اداروں کی تعریف

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی) بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے زیرانتظام ”پہلے زندگی: ایمبولینس کو راستہ دیں، زندگی کو راستہ دیں“ کے عنوان سے ملک گیر آگاہی مہم کے آغاز کے لئے تقریب کا انعقاد ہوا۔ مقامی سطح پر شروع کی جانے والی مہم دراصل اس مہم کا حصہ ہے جو بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے تحت 30 ممالک میں جاری ہے۔ اس مہم کا مقصد لوگوں کی توجہ طبی سہولیات اور عملہ جات کو درپیش مشکلات اور اس کی سنگینی کی جانب مبذول کرانا ہے۔ پاکستان کی سطح پر جاری مہم 30 معاون اداروں کے تعاون سے چل رہی ہے جو رواں برس کے اختتام تک جاری رہے گی۔








