اسلام آباد ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر مواصلات حافظ عبدالکریم نے کہا ہے کہ لاہور ملتان موٹر وے آئندہ برس کھول دی جائے گی۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 13 موٹر ویز پر کام تیزی سے جاری ہے اور لاہور سے ملتان موٹروے آئندہ برس کے آغاز میں مکمل ہونے کے بعد اپریل کے آخر میں آمدورفت کے لئے کھول دی جائے گی۔ انہوں …
لاہور ملتان موٹر وے تکمیل کے بعد آئندہ برس کھول دی جائے گی،وفاقی وزیر مواصلات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر مواصلات حافظ عبدالکریم نے کہا ہے کہ لاہور ملتان موٹر وے آئندہ برس کھول دی جائے گی۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 13 موٹر ویز پر کام تیزی سے جاری ہے اور لاہور سے ملتان موٹروے آئندہ برس کے آغاز میں مکمل ہونے کے بعد اپریل کے آخر میں آمدورفت کے لئے کھول دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر 13 موٹر ویز تعمیراتی مراحل میں ہیں۔ سکھر سے ملتان، حویلیاں اور تھاکوٹ موٹر ویز چین پاک اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت تعمیر کی جا رہی ہیں۔








