وفاقی وزیر ہاﺅسنگ و تعمیرات محمد اکرم درانی کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ہاﺅسنگ و تعمیرات محمد اکرم درانی نے کہا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کے کالعدم تنظیموں سے رابطوں سے متعلق فہرست جعلی تھی، انٹیلی جنس بیورو نے تصدیق کر دی ہے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کے بلانے پر ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان نے وضاحت …

اسلام آباد ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ہاﺅسنگ و تعمیرات محمد اکرم درانی نے کہا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کے کالعدم تنظیموں سے رابطوں سے متعلق فہرست جعلی تھی، انٹیلی جنس بیورو نے تصدیق کر دی ہے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کے بلانے پر ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان نے وضاحت کی ہے کہ یہ فہرست جعلی ہے اور آئی بی نے نہیں جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے یہ معاملہ کابینہ کے اجلاس میں اٹھایا تھا جس پر وزیراعظم نے انہیں پارلیمانی استحقاق کمیٹی میں معاملہ اٹھانے کا انہیں مشورہ دیا، اب چونکہ انٹیلی جنس بیورو خود اس فہرست کو جعلی قرار دے چکی ہے تو اس حوالے سے تحقیقات کی جانی ضروری ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پمز ہسپتال میں معاملات کو افہام و تفہیم سے نمٹانے اور ہسپتال میں مریضوں کو زیادہ سے زیادہ توجہ دینے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری والدہ بھی پمز میں زیر علاج ہیں، اس لئے مجھے صورتحال کا اندازہ ہے اس لئے میں نے وزیر مملکت کیڈ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملہ کی جانچ پڑتال کرے۔ محمد اکرم درانی نے کہا کہ فاٹا اصلاحات پر کام جاری ہے اور پہلے پانچ سال ترقیاتی ایجنڈے پر کام پھر انضمام پر اتفاق رائے ہوا تھا اور اس کے لئے حکومت نے فنڈز بھی مختص کئے ہیں۔

Leave a Reply