وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی چین کے سبکدوش ہونے والے سفیر سن وائی ڈونگ سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے رشتوں اور وسیع تر تعاون کو مزید تقویت دینے کے ساتھ ساتھ سی پیک کے منصوبہ جات پر خوش اسلوبی اور تیزی سے عملدرآمد میں سہولت پیدا کرنے میں چین کے سبکدوش ہونے والے سفیر کی خدمات کو سراہا ہے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں چین کے سبکدوش ہونے …

اسلام آباد ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے رشتوں اور وسیع تر تعاون کو مزید تقویت دینے کے ساتھ ساتھ سی پیک کے منصوبہ جات پر خوش اسلوبی اور تیزی سے عملدرآمد میں سہولت پیدا کرنے میں چین کے سبکدوش ہونے والے سفیر کی خدمات کو سراہا ہے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں چین کے سبکدوش ہونے والے سفیر سن وائی ڈونگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے الوداعی ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ چینی سفیر نے عوامی سطح پر رابطوں کو وسعت دینے اور تجارت، معیشت، ثقافت، تعلیم سمیت مختلف شعبہ جات میں اشتراک کار کے حوالے سے نمایاں خدمات انجام دیں۔ سن وائی ڈونگ کو ”ہلال پاکستان“ عطا کئے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ ایک نہایت باوقار اعزاز ہے اور سفیر کی غیر معمولی کارکردگی کا اعتراف ہے۔ انہوں نے پاکستان اور چین کے عوام کے درمیان بہتر افہام و تفہیم اور قربت پیدا کرنے میں مادام باﺅ جی چنگ کی خدمات کو بھی سراہا۔ انہوں نے سبکدوش ہونے والے سفیر کی مستقبل میں ذاتی اور پیشہ وارانہ زندگی کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ چینی سفیر سن وائی ڈونگ نے سفارتی فرائض کی ادائیگی میں ہر ممکنہ تعاون فراہم کرنے پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فرائض کی بجا آوری اور دونوں اقوام کے درمیان آزمودہ دوستی کے مزید استحکام کے لئے خدمات کی انجام دہی ان کے لئے ایک اعزاز ہے۔

Leave a Reply