وزیراعظم کے مشیر برائے شہری ہوابازی سردار مہتاب احمد خان کا راولپنڈی میں پی آئی اے کے دفتر کا اچانک دورہ

وزیراعظم کے مشیر برائے شہری ہوابازی سردار مہتاب احمد خان کا راولپنڈی میں پی آئی اے کے دفتر کا اچانک دورہ ‘ مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اسلام آباد ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے شہری ہوابازی سردار مہتاب احمد خان نے راولپنڈی میں پی آئی اے کے دفتر کا اچانک دورہ کیا، انہوں نے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ …

وزیراعظم کے مشیر برائے شہری ہوابازی سردار مہتاب احمد خان کا راولپنڈی میں پی آئی اے کے دفتر کا اچانک دورہ ‘ مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا

اسلام آباد ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے شہری ہوابازی سردار مہتاب احمد خان نے راولپنڈی میں پی آئی اے کے دفتر کا اچانک دورہ کیا، انہوں نے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔جمعہ کو وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الٰہی، سی ای او پی آئی اے مشرف رسول سمیت دیگر متعلقہ حکام کے ہمراہ پی آئی اے راولپنڈی آفس کا دورہ کیا ۔سردار مہتاب نے ٹکٹ آفس میں عام مسافروں کی طرح قطار میں کھڑے ہو کر ان کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جا ئزہ لیا، مسافروں سے فرداً فرداً ملاقات بھی کی اور مسافروں کو درپیش مسائل کے حوالے سے بھی آگاہی حاصل کی ۔مشیر وزیر اعظم سردار مہتاب نے راولپنڈی ٹکٹ آفس کی بہترین کارکردگی پر عملے کو سراہا اور مزید دل لگا کر کام کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے قومی ادارہ ہے، ادارے کی بہتری، اور مسافروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

Leave a Reply