اسلام آباد ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق سے پاکستان کے ملائیشیا کے لئے نامزد ہائی کمشنر محمد نفیس ذکریا نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کی۔ سردار ایاز صادق نے پاکستان کی وزارت خارجہ میں دوران ملازمت مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے محمد نفیس ذکریا کی خدمات کو سر اہا۔ انہوں نے ان کو بطور وزارت …
سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق سے ملائیشیا کے لئے نامزد ہائی کمشنر محمد نفیس ذکریا کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق سے پاکستان کے ملائیشیا کے لئے نامزد ہائی کمشنر محمد نفیس ذکریا نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کی۔ سردار ایاز صادق نے پاکستان کی وزارت خارجہ میں دوران ملازمت مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے محمد نفیس ذکریا کی خدمات کو سر اہا۔ انہوں نے ان کو بطور وزارت خارجہ کے تر جمان اور مسئلہ کشمیر کو موثر انداز پر اٹھانے کے لئے ان کی تعریف کی۔ سپیکر نے بطور خاص ینگ پارلیمنٹری فورم و دیگر پارلیمانی سرگرمیوں میں نامزد ہائی کمشنر کے تعاون کرنے پر ان کو خراج تحسین پیش کیا جس کے ذریعے پاکستان کا مثبت تشخص دنیا بھر میں اُجاگر ہوا۔ نامزد ہائی کمشنر سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ ملائیشیا اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرح ملائیشیا بھی تیزی سے ترقی کرنے والا ملک ہے اور دونوں ممالک ایک دوسر ے کے تجربات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ سپیکر نے دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی اور عوامی سطح پر رابطوں کوفروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔








