اسلام آباد ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی) سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفرالحق نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کوششوں میں قوم متحد ہے اور دہشت گرد عناصر کو کسی صورت بھی اسے اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ جھل مگسی خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے راجہ ظفر الحق نے کہا کہ دہشت …
دہشت گردی کے خلاف کوششوں میں قوم متحد ہے، دہشت گرد عناصر کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی) سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفرالحق نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کوششوں میں قوم متحد ہے اور دہشت گرد عناصر کو کسی صورت بھی اسے اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ جھل مگسی خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے راجہ ظفر الحق نے کہا کہ دہشت گردی کے اس قسم کے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے نہ صرف تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے بلکہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے دعائے مغفرت اور زخمی ہونے والوں کے لئے صحت یابی کی دعا کی۔








