اسلام آباد ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی) سپریم کورٹ بلڈنگ میں واقع اٹارنی جنرل کے دفترمیں ایک مشاورتی اجلاس منعقدہوا جس میں شرکاءکوعالمی عدالت انصاف میں زیر سماعت بھارتی جاسوس کلبھوش یادیو کو پاکستان کی عدالت کی جانب سے سنائی گئی پھانسی کی سزا پر حکم امتناعی کے اجراءکے بارے میں بریفنگ دی گئی ، اہم ترین مشاورتی اجلاس میں اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی ، سیکرٹری خارجہ تہمینہ …
اٹارنی جنرل آفس میں مشاورتی اجلاس، عالمی عدالت انصاف میں کلبھوش یادیو کی سزا پر حکم امتناعی پر بریفنگ
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی) سپریم کورٹ بلڈنگ میں واقع اٹارنی جنرل کے دفترمیں ایک مشاورتی اجلاس منعقدہوا جس میں شرکاءکوعالمی عدالت انصاف میں زیر سماعت بھارتی جاسوس کلبھوش یادیو کو پاکستان کی عدالت کی جانب سے سنائی گئی پھانسی کی سزا پر حکم امتناعی کے اجراءکے بارے میں بریفنگ دی گئی ، اہم ترین مشاورتی اجلاس میں اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی ، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ، سیکرٹری قانون و انصاف کرامت نیازی،سیکرٹری داخلہ ارشد مرزا ، افواج پاکستان کے شعبہ قانون (جیگ برانچ) اور دیگر حکام نے شرکت کی ، اس موقع پر اٹارنی جنرل نے اجلاس کے شرکاءکو مقدمہ کے تمام پہلوﺅں سے آگاہ کیا ، اجلاس کو جیگ برانچ کی جانب سے بھارتی جاسوس کی جانب سے رحم کی اپیل سے متعلق بریفنگ دی گئی۔








