اسلام آباد ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج سمیت عام شہریوں نے بھی دہشت گردی کے خلاف جاری اس جنگ میں ایسی لازوال قربانیاں …
موجودہ حکومت ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے دن رات کوشاں ہے، بلیغ الرحمان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج سمیت عام شہریوں نے بھی دہشت گردی کے خلاف جاری اس جنگ میں ایسی لازوال قربانیاں دی ہیں جنہیں عالمی برادری بھی سراہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمار ے سول و مسلح اداروں کی مضبوط اور موثر کوششوں کی بدولت آج ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان شروع کیا گیا جس کے تحت اہم و موثراقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے دن رات کوشاں ہے۔








