وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی کیوبا کے سفیر گیبریل ٹائیل کیپیوٹ سے گفتگو

پاکستان کیوبا کے ساتھ ثقافتی تعلقات کا فروغ چاہتا ہے، ثقافت لوگوں میں بہتر روابط، ہم آہنگی اور روایات کو مضبوط کرتی ہے وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی کیوبا کے سفیر گیبریل ٹائیل کیپیوٹ سے گفتگو اسلام آباد ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کیوبا کے ساتھ ثقافتی تعلقات کا فروغ چاہتا ہے، …

پاکستان کیوبا کے ساتھ ثقافتی تعلقات کا فروغ چاہتا ہے، ثقافت لوگوں میں بہتر روابط، ہم آہنگی اور روایات کو مضبوط کرتی ہے
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی کیوبا کے سفیر گیبریل ٹائیل کیپیوٹ سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کیوبا کے ساتھ ثقافتی تعلقات کا فروغ چاہتا ہے، ثقافت لوگوں میں بہتر روابط، ہم آہنگی اور روایات کو مضبوط کرتی ہے۔ وہ جمعہ کو کیوبا کے سفیر گیبریل ٹائیل کیپیوٹ سے گفتگو کر رہی تھیں جنہوں نے یہاں وزیر مملکت سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کیوبا کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان کیوبا کے ساتھ آرٹ، انفارمیشن اور کلچر کے شعبوں میں مزید فروغ چاہتا ہے، 2005 کے تباہ کن زلزلے میں کیوبا نے زلزلہ متاثرین کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کیوبا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں، یہ وقت کی ضرورت ہے کہ دونوں ملکوں کی عوام کیلئے بہتر اقدامات اٹھائے جائیں۔ کیوبا کے سفیر نے وزیر مملکت کو کیوبن ثقافتی پروگرام سے متعلق آگاہ کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ کیوبن ثقافتی طائفے پاکستان کے مختلف شہروں میں پرفارم کریں گے۔ وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کیوبا کے سفیر کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ کیوبن سفیر نے کہا کہ کیوبن ثقافتی طائفے پاکستان کے مختلف شہروں میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

Leave a Reply