اسلام آباد ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزراءنے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے اتفاق رائے سے انتخابات قانون 2017 میں کاغذات نامزدگی کی اصل صورت بحال ہوچکی ہے‘ختم نبوت پر مکمل ایمان ہے ‘اس پر سمجھوتہ کرنا تو دور، سوچنا بھی کفر ہے ‘سوشل میڈیا پر شر انگیزی کرنے والوں کے خلاف سائبر کرائم قانون حرکت میں آئے گا، 5جون 2018کو حکومت اپنی پانچ …
وفاقی وزراءاحسن اقبال ‘ زاہد حامد اور مشیر قانون بیرسٹر ظفرا للہ کا پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزراءنے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے اتفاق رائے سے انتخابات قانون 2017 میں کاغذات نامزدگی کی اصل صورت بحال ہوچکی ہے‘ختم نبوت پر مکمل ایمان ہے ‘اس پر سمجھوتہ کرنا تو دور، سوچنا بھی کفر ہے ‘سوشل میڈیا پر شر انگیزی کرنے والوں کے خلاف سائبر کرائم قانون حرکت میں آئے گا، 5جون 2018کو حکومت اپنی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل کرکے اور60دنوں میں انتخابات کراکے اقتدار کی پرامن منتقلی یقینی بنائے گی ‘ سیاست کے میدان میں ہمارا مقابلہ نہ کرسکنے والے سیاسی مخالفین غیر آئینی ‘غیر قانونی اور چور راستے سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں لیکن ان کی خواہشات کبھی پوری نہیں ہونگی ‘شیخ رشید کبھی آئی ایس پی آر اور کبھی سپریم کورٹ کے ترجمان بن جاتے ہیں ‘ان اداروں کو شیخ رشید کے بیانات کا نوٹس لینا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال ‘وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد ‘مشیر برائے قانون بیرسٹر ظفرا للہ نے پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ الیکشن اصلاحات بل کے مسودے کی تیاری ‘پارلیمانی کمیٹی کی کارروائی ‘سینیٹ اور قومی اسمبلی میں مسودہ متعارف کرانے کے عمل تک تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی تھی ‘قومی اسمبلی اور سینٹ کی ویب سائیٹ پر بھی مسودہ اپ لوڈ تھا لیکن کسی نے یہ نکتہ نہیں اٹھایا ۔سینٹ میں جب مسودہ منظوری کے لئے لایا گیا تو جے یو آئی (ایف ) کے سینیٹر مولانا حمد اللہ نے یہ معاملہ اٹھایا تو مسلم لیگ (ن) نے اس کی مکمل حمایت کی لیکن دیگر جماعتوں کے اختلاف کی وجہ سے یہ ترمیم سینٹ میں نہیں ہوسکی تھی ۔انہوں نے کہا کہ ختم نبوت پر مکمل ایمان ہے ‘اس پر سمجھوتہ کرنا تو دور سوچنا بھی کفر ہے ‘جب اس معاملے پر وسوسہ پیدا ہوا تو حکومت نے تمام سیاسی جماعتوں سے بات کی اور فوری طور پر ترمیم کرالی گئی ہے لیکن سوشل میڈیا پر کچھ گروپوں کی جانب سے سیاسی ایجنڈے کے طورپر سابق وزیراعظم اور کابینہ کے خلاف اکسانے ‘انتشار اور واجب القتل کے فتوی دیئے گئے ‘جو لوگ انتشار پھیلا رہے ہیں وہ درحقیقت ملک کے دشمن ہیں ۔








