کراچی میں بوہرہ کمیونٹی کا سالانہ کنونشن اختتام پذیر ہونے کے بعد غیر ملکی مندوبین اپنے ممالک واپس جارہے ہیں ‘ آئی ایس پی آر

کراچی میں بوہرہ کمیونٹی کا سالانہ کنونشن اختتام پذیر ہونے کے بعد غیر ملکی مندوبین اپنے ممالک واپس جارہے ہیں ‘ 12ہزار بھارتی شہریوں سمیت 21 ہزار غیر ملکی شرکاءنے کنونشن میں شرکت کی، آئی ایس پی آر راولپنڈی ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی) کراچی میں 21 سال بعد بوہرہ کمیونٹی کا سالانہ کنونشن اختتام پذیر ہونے کے بعد غیر ملکی مندوبین اپنے اپنے ممالک واپس جارہے ہیں ‘12ہزار …

کراچی میں بوہرہ کمیونٹی کا سالانہ کنونشن اختتام پذیر ہونے کے بعد غیر ملکی مندوبین اپنے ممالک واپس جارہے ہیں ‘ 12ہزار بھارتی شہریوں سمیت 21 ہزار غیر ملکی شرکاءنے کنونشن میں شرکت کی، آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی) کراچی میں 21 سال بعد بوہرہ کمیونٹی کا سالانہ کنونشن اختتام پذیر ہونے کے بعد غیر ملکی مندوبین اپنے اپنے ممالک واپس جارہے ہیں ‘12ہزار بھارتی شہریوں سمیت 21 ہزار غیر ملکی شرکاءنے کنونشن میں شرکت کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق کراچی میں 21 سال بعد 22 ستمبر سے 30 ستمبر تک بوہرہ کمیونٹی کا سالانہ کنونشن منعقد ہوا، بھارتی شہری کنونشن میں شرکت کے بعد واہگہ بارڈ سے بائی روڈ بھارت روانہ ہوگئے ہیں۔ بوہرہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے بھارتی شہریوں نے پاکستان میں قیام کے دوران بہترین میزبانی اور پرامن ماحول کو سراہا ۔ڈی جی پاکستان رینجرز پنجاب نے واہگہ بارڈ پر قائم کیے گئے سہولت سینٹر کا دورہ کیا ۔

Leave a Reply