اسلام آباد ماڈل سکول برائے طلباءمیں 18 ہیڈ ماسٹر عہدوں پر تعینات ہیں، وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد ماڈل سکول برائے طلباءمیں 18 ہیڈ ماسٹر عہدوں پر تعینات ہیں جبکہ 7 سکولوں میں سینئر اساتذہ بطور ہیڈ ماسٹر ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں‘ جمعرات کو نظامت کی طرف سے بھجوائے گئے 26 کیسز میں سے 17 کی گریڈ 18 یا 19 میں ترقی کردی گئی …

اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد ماڈل سکول برائے طلباءمیں 18 ہیڈ ماسٹر عہدوں پر تعینات ہیں جبکہ 7 سکولوں میں سینئر اساتذہ بطور ہیڈ ماسٹر ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں‘ جمعرات کو نظامت کی طرف سے بھجوائے گئے 26 کیسز میں سے 17 کی گریڈ 18 یا 19 میں ترقی کردی گئی ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں خالدہ منصور‘ ثریا اصغر اور دیگر کے وفاقی نظامت تعلیم کے 25 ‘ اسلام آباد ماڈل سکول برائے طلباءمیں ترقی کے معیار پر پورا اترنے والے ڈپٹی ہیڈ ماسٹروں کی دستیابی کے باوجود ان سکولوں میں ہیڈ ماسٹر یا وائس پرنسپلز کی عدم دستیابی سے متعلقہ توجہ دلاﺅ نوٹس کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ بعض اساتذہ جو اندرونی مقدمہ بازی میں لگے ہوئے ہیں وہ اداروں کو دباﺅ میں لانے کےلئے ممبران کو ایسے غلط لیٹر تھما دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے ان تعلیمی اداروں میں صدر معلمین کی کوئی آسامی خالی نہیں ہے۔

Leave a Reply