اسلام آباد ۔ 07 اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،اور اقتصادی تعاون اور پارلیمانی سطح پر تعلقات کے ذریعے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہش مند ہے،پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوںکے مطابق بات چیت کے ذریعہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے ان خیالات …
سپیکر قومی اسمبلی کابرطانیہ کے لارڈ ملکام گرے بروس سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07 اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،اور اقتصادی تعاون اور پارلیمانی سطح پر تعلقات کے ذریعے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہش مند ہے،پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوںکے مطابق بات چیت کے ذریعہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو برطانیہ کے لارڈ ملکام گرے بروس سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے ان سے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کی۔سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنی سٹرٹیجک شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے، علاقائی اورعالمی تنازعات پردونوںملکوںکے موقف میں مماثلت پائی جاتی ہے۔








