اسلام آباد ۔ 07 اکتوبر (اے پی پی) کرن کلب فٹ بال چیمپئن شپ (کل) اتوار سے آئی ٹن فٹ بال گراﺅنڈ پر شروع ہوگی جس کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔ ایونٹ کے چیف آرگنائزر حاجی عبدالستار نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں 24 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ابھی تک 23 ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ شرکت کرنے والی کلبز میں مہران کلب، اکبر …
کرن کلب فٹ بال چیمپئن شپ (کل) شروع ہوگی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07 اکتوبر (اے پی پی) کرن کلب فٹ بال چیمپئن شپ (کل) اتوار سے آئی ٹن فٹ بال گراﺅنڈ پر شروع ہوگی جس کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔ ایونٹ کے چیف آرگنائزر حاجی عبدالستار نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں 24 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ابھی تک 23 ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ شرکت کرنے والی کلبز میں مہران کلب، اکبر کلب، سی ڈی اے کلب، فالکن کلب، کرن، گنگال، ہما، اسلام آباد، روور، راوی، اسلام آباد اکیڈمی، حیدری، ایور گرین، پاک سپورٹنگ، قائد اعظم، جناح، القائم، ینگسٹر، پونا کلب، فرینڈز، الفیصل اور غوری کلب شامل ہیں۔








