وفاقی وزیر منصوبہ بندی و داخلہ پروفیسر احسن اقبال کا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نارووال سے خطاب

نارووال۔ 07 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمارا مستقبل آئینی حکمرانی اور مضبوط اداروں سے وابستہ ہے‘ ہم مولوی تمیزالدین ، نصرت بھٹو ، ظفر علی شاہ اور پی سی او ججز جیسے عدالتی فیصلوں کے متحمل نہیں ہو سکتے تاکہ قوم ، سیاستدانوں اور وکلاءکو شرمندگی کا سامنا نہ کرنا پڑے ‘ آج پاکستان "ڈوبتا پاکستان "نہیں …

نارووال۔ 07 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمارا مستقبل آئینی حکمرانی اور مضبوط اداروں سے وابستہ ہے‘ ہم مولوی تمیزالدین ، نصرت بھٹو ، ظفر علی شاہ اور پی سی او ججز جیسے عدالتی فیصلوں کے متحمل نہیں ہو سکتے تاکہ قوم ، سیاستدانوں اور وکلاءکو شرمندگی کا سامنا نہ کرنا پڑے ‘ آج پاکستان "ڈوبتا پاکستان "نہیں بلکہ "ابھرتا پاکستان” ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نارووال سے خطاب کرتے ہوئےکیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک کے اندر کسی بھی قسم کی مذہبی تہوار بغیر سکیورٹی کے ادا نہیں کر سکتے اس کا مطلب یہی ہے کہ ہمارے گھر میں کچھ خرابی ہے جس کو ہم نے ٹھیک کرنا ہے ‘ ہماری قوم اتنی ہی ایماندار ہے جتنی کوئی اور قوم ہے لیکن ستیاناس اور بیڑہ غرق بریگیڈ نے سیاسی مفادات کے لئے اس ملک کے نوجوانوں کے اندر بد اعتمادی ، مایوسی کی فضا پیدا کرنی شروع کی ہوئی ہے‘ ہمیں امید اور اعتماد پھیلانے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ لوگ ٹاک شوز دیکھ کر نہیں بلکہ عملی خدمت دیکھ کر ووٹ کا فیصلہ کرتے ہیں‘ مسلم لیگ (ن) کا نظریہ ہی ترقی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے پانامہ کے فیصلے پر عمل کیا لیکن اس فیصلے پر تاریخ اپنا فیصلہ بھی دے گی اور یہ فیصلہ ملکی تاریخ کا مہنگا ترین فیصلہ ثابت ہو گا‘ صرف سٹاک ایکسچینج میں 14 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ عمران خان بین الاقوامی فنڈنگ کا جواب کیوں نہیں دیتے، جو غیر ملکی قوتیں پیسے دیتی ہیں وہ اپنے ایجنڈے پر عمل±درآمد بھی کرواتی ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply