حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں عوام کو ریلیف فراہمی کیلئے 69ارب کا بوجھ برداشت کیا ، محمد اورنگزیب

لاہور۔22مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے اور عوام کو ممکنہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے 69 ارب روپے کا بوجھ خود برداشت کیا ہے۔ اتوار کے روز یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی اور ممکنہ جنگی صورتحال کے باعث توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو خطرات …

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

لاہور۔22مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے اور عوام کو ممکنہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے 69 ارب روپے کا بوجھ خود برداشت کیا ہے۔ اتوار کے روز یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی اور ممکنہ جنگی صورتحال کے باعث توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، جس کے اثرات سپلائی چین پر بھی مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اپریل تک توانائی کی فراہمی کی صورتحال بہتر رہے گی اور ملک کو کسی بڑے بحران کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام پر کم سے کم مالی دبائو ڈالنا ہے اور اسی مقصد کے تحت مختلف سطحوں پر موثر اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت محدود وسائل کے باوجود معیشت کو مستحکم رکھنے کے لیے سنجیدہ اور جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہاکہ وسائل لامحدود نہیں، اس لیے ضروری ہے کہ پائیدار اور دیرپا حل تلاش کیے جائیں۔ اس ضمن میں ڈیمانڈ مینجمنٹ، توانائی کے موثر استعمال اور بچت کے اقدامات کو فروغ دینے پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ غیر ضروری کھپت کو کم کیا جا سکے۔محمد اورنگزیب نے مزید بتایا کہ مستحق اور کم آمدنی والے طبقات کے لیے ایک ٹارگٹڈ ریلیف پیکیج تیار کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد مہنگائی کے اثرات کو کم کرنا اور حقیقی ضرورت مند افراد تک سہولیات پہنچانا ہے۔

انہوں نے عوام، ماہرینِ معیشت اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو دعوت دی کہ وہ اپنی تجاویز حکومت کو ارسال کریں تاکہ بہتر اور موثر پالیسی سازی ممکن بنائی جا سکے۔انہوں نے اس بات کا بھی حوالہ دیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے حالیہ خطاب میں قوم کو درپیش معاشی اور توانائی کے چیلنجز پر تفصیلی روشنی ڈالی ہے اور حکومت ان مسائل کے حل کے لیے ہمہ جہت اقدامات کر رہی ہے۔وفاقی وزیر خزانہ نے عید الفطر کے موقع پر پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کی اور ملک میں پائیدار استحکام، ترقی اور سلامتی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مشترکہ کاوشوں اور ذمہ دارانہ طرز عمل کے ذریعے پاکستان موجودہ چیلنجز سے کامیابی کے ساتھ نمٹ لے گا۔