اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):پاکستان نے قطر میں ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ وزارت خارجہ کی طرف سے اتوار کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے عوام اور حکومت قطر میں ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا …
پاکستان کا قطر میں ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اگست 17, 2026
اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):پاکستان نے قطر میں ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ وزارت خارجہ کی طرف سے اتوار کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے عوام اور حکومت قطر میں ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ بیان میں متاثرین کے اہلِ خانہ اور قطر و ترکی کی حکومتوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان دونوں برادر ممالک کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔








