لاڑکانہ۔ 22 مارچ (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ کے علاقے نوڈیرو میں بھٹو ہاوس پر پارٹی کارکنوں اور شہریوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے ساتھ عید کی مبارک باد کا تبادلہ کیا۔نوڈیرو میں بھٹو ہاوس پر بڑی تعداد میں شہری چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے لیے پہنچے۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے عید کی مبارک باد دینے آنے …
بلاول بھٹو زرداری کی نوڈیرو ہاوس میں پارٹی کارکنوں اور شہریوں سے ملاقات

مزید خبریں
اگست 17, 2026
لاڑکانہ۔ 22 مارچ (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ کے علاقے نوڈیرو میں بھٹو ہاوس پر پارٹی کارکنوں اور شہریوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے ساتھ عید کی مبارک باد کا تبادلہ کیا۔نوڈیرو میں بھٹو ہاوس پر بڑی تعداد میں شہری چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے لیے پہنچے۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے عید کی مبارک باد دینے آنے والے شہریوں سے گھل مل کر ملاقات کی۔ انہوں نے ملک بھر سے آنے والے عوام، کارکنوں، معزز شخصیات اور منتخب نمائندوں کی تجاویز اور شکایات بھی سنیں۔بلاول بھٹو زرداری نے شہریوں کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز اور شکایات پر فوری عملدرآمد کے لیے ہدایات بھی جاری کیں۔








