موٹروے پولیس کی بڑی کارروائی،مسافروں کو 60 لاکھ سے زائد اضافی کرایہ واپس دلوا دیا گیا

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے مسافروں کے حقوق کے تحفظ اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کے حوالے سے جاری مہم میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ آئی جی موٹروے پولیس سلطان احمد چوہدری کی خصوصی ہدایات پر 15 مارچ سے شروع ہونے والی اس مہم کے دوران اب تک لاکھوں روپے کا اضافی کرایہ مسافروں کو موقع پر واپس کروایا جا چکا ہے۔ اہم …

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے مسافروں کے حقوق کے تحفظ اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کے حوالے سے جاری مہم میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ آئی جی موٹروے پولیس سلطان احمد چوہدری کی خصوصی ہدایات پر 15 مارچ سے شروع ہونے والی اس مہم کے دوران اب تک لاکھوں روپے کا اضافی کرایہ مسافروں کو موقع پر واپس کروایا جا چکا ہے۔ اہم کارروائیاں اور اعداد و شمار ترجمان موٹروے پولیس کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، شاہراہوں پر نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ٹرانسپورٹ مالکان کی جانب سے وصول کیا گیا 60 لاکھ روپے سے زائد کا اضافی کرایہ مسافروں کو واپس دلوا دیا گیا۔اوور لوڈنگ، اوور چارجنگ اور نامکمل سفری دستاویزات پر اب تک 22 ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان کیے جا چکے ہیں۔کفایت شعاری اور ایندھن کی بچت کے لیے 12 مارچ سے نافذ کی گئی نئی حدِ رفتار کی خلاف ورزی کرنے والی 24 ہزار سے زائد گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ موٹروے پولیس کے افسران ملک بھر کے ٹول پلازوں پر موجود ہیں، جہاں وہ ڈرائیوروں اور مسافروں کو نئی حدِ رفتار اور روڈ سیفٹی کے اصولوں سے متعلق آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔ ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری کسی بھی قسم کی زیادتی یا شکایت کی صورت میں براہ راست موٹروے پولیس افسران سے رجوع کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہیلپ لائن 130 یا آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل @NHMPofficial پر بھی اپنی شکایات درج کروائی جا سکتی ہیں۔