وفاقی وزیرِ قومی ورثہ و ثقافت کا یومِ پاکستان پر اتحاد اور ثقافتی فروغ پر زور

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے یومِ پاکستان کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اتحاد، ترقی اور ثقافتی فروغ کے عزم کی تجدید پر زور دیا ہے۔23 مارچ کے حوالے سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 23 مارچ 1940 کی تاریخی قراردادِ پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کے قیام کی بنیاد ثابت ہوئی، …

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے یومِ پاکستان کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اتحاد، ترقی اور ثقافتی فروغ کے عزم کی تجدید پر زور دیا ہے۔23 مارچ کے حوالے سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 23 مارچ 1940 کی تاریخی قراردادِ پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کے قیام کی بنیاد ثابت ہوئی، جس نے قوم کو خودمختاری، وقار اور حقِ خودارادیت کی راہ پر گامزن کیا۔وفاقی وزیر نے قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کی بصیرت افروز قیادت کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتھک جدوجہد نے 1947 میں پاکستان کے قیام کو ممکن بنایا۔

انہوں نے ملک کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو بھی سراہا جنہوں نے قومی سلامتی کے تحفظ، دہشت گردی کے خاتمے اور عالمی امن کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔اورنگزیب خان کھچی نے کہا کہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن پاکستان کا نرم اور مثبت تشخص عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران بین الاقوامی ثقافتی میلوں، نمائشوں اور ورثہ پروگراموں کے ذریعے ثقافتی سفارتکاری کو فروغ دیا گیا، جبکہ مختلف ممالک کے ساتھ ثقافتی تبادلوں اور “ڈیز آف کلچر” جیسے اقدامات کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنایا گیا۔

ملکی سطح پر اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عجائب گھروں کی بحالی، ادبی و فنونِ لطیفہ کے فروغ، ہنرمندوں اور تخلیقی صنعتوں کی معاونت، اور ثقافتی میلوں، موسیقی و فلمی سرگرمیوں کے ذریعے عوامی شمولیت کو بڑھایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی ثقافتی فورمز میں پاکستان کی فعال شرکت سے ملک کی پہچان ایک متحرک، تخلیقی اور ثقافتی طور پر مالا مال قوم کے طور پر اجاگر ہوئی ہے۔وفاقی وزیر نے قومی ورثے کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے جمہوری اقدار، ہم آہنگی اور ثقافتی تنوع کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ ایک خوشحال، جامع اور ترقی یافتہ پاکستان کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھے۔انہوں نے کہا کہ یومِ پاکستان کے موقع پر ہمیں اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے ملک کے روشن مستقبل کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔آخر میں انہوں نے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا بھی کی۔