یومِ پاکستان کے موقع پر وفاقی اور صوبائی دارلحکومتوں میں توپوں کی سلامی ،قومی دن کا آغاز وطن سے تجدیدِ عہد اور ملی یکجہتی کے ولولے کے ساتھ ہوا

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):ملک کے 86ویں یومِ پاکستان کے موقع پروفاقی اور صوبائی دارلحکومتوں میں توپوں کی سلامی دی گئی،قومی دن کا آغاز وطن سے تجدیدِ عہد اور ملی یکجہتی کے ولولے کے ساتھ ہوا۔فضا ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھی اور حب الوطنی کا جذبہ عروج پر رہا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ تمام صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی،یہ سلامی …

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):ملک کے 86ویں یومِ پاکستان کے موقع پروفاقی اور صوبائی دارلحکومتوں میں توپوں کی سلامی دی گئی،قومی دن کا آغاز وطن سے تجدیدِ عہد اور ملی یکجہتی کے ولولے کے ساتھ ہوا۔فضا ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھی اور حب الوطنی کا جذبہ عروج پر رہا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ تمام صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی،یہ سلامی قومی وقار، خودمختاری اور افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی علامت کے طور پر دی گئی۔ ملک کے طول و عرض میں یہ مناظر قومی اتحاد اور یکجہتی کا مظہر بن گئے۔ مزید برآں نمازِ فجر کی ادائیگی کے بعد ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔یومِ پاکستان کے موقع پر پوری قوم متحد اور اس عزمِ عالیشان سے مزین ہے، ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں گے۔