برفانی محاذوں سے عزم کی گونج، یومِ پاکستان پر پاک فوج کے جوانوں کا پرعزم پیغام

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):یوم پاکستان کے موقع پر برفانی محاذوں سے عزم کی گونج کے ساتھ پاک فوج کے جوانوں نے اپنے پیغام میں اپنے غیر متزلزل عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سخت موسمی حالات اور برفانی طوفان بھی ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے اور ہم ملکی سلامتی کیلئے چوکس ہیں۔سکیورٹی ذرائع کےمطابق انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وطن عزیز کے دفاع کے …

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):یوم پاکستان کے موقع پر برفانی محاذوں سے عزم کی گونج کے ساتھ پاک فوج کے جوانوں نے اپنے پیغام میں اپنے غیر متزلزل عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سخت موسمی حالات اور برفانی طوفان بھی ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے اور ہم ملکی سلامتی کیلئے چوکس ہیں۔سکیورٹی ذرائع کےمطابق انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وطن عزیز کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔پیغام میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یوم پاکستان اتحاد اور یکجہتی کا درس دیتا ہے اور یہی جذبہ ہر چیلنج سے نمٹنے کی طاقت بھی فراہم کرتا ہے۔ جوانوں نے قوم سے اپیل کی کہ ملکی ترقی اور استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کریں جبکہ پاک فوج ہر محاذ پر وطن کی حفاظت کیلئے پرعزم ہے۔