یومِ پاکستان بانیانِ پاکستان کے وژن، عزم اور قربانیوں کی یاد کا دن ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیرِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے یومِ پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یومِ پاکستان بانیانِ پاکستان کے وژن، عزم اور قربانیوں کی یاد کا دن ہے،ہمیں انصاف، مساوات اور مواقع پر مبنی ریاست کے قیام کے عہد کی تجدید کرنا ہوگی ۔وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کی جانب سے جاری بیان میں وفاقی …

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیرِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے یومِ پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یومِ پاکستان بانیانِ پاکستان کے وژن، عزم اور قربانیوں کی یاد کا دن ہے،ہمیں انصاف، مساوات اور مواقع پر مبنی ریاست کے قیام کے عہد کی تجدید کرنا ہوگی ۔وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کی جانب سے جاری بیان میں وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ یومِ پاکستان 23 مارچ 1940 کی قراردادِ لاہور کی یاد دلاتا ہے جس نے قیامِ پاکستان کی بنیاد رکھی، یومِ پاکستان بانیانِ پاکستان کے وژن، عزم اور قربانیوں کی یاد کا دن ہے۔ وفاقی وزیرِ تعلیم نے کہا کہ ہمیں انصاف، مساوات اور مواقع پر مبنی ریاست کے قیام کے عہد کی تجدید کرنا ہوگی۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لیے اجتماعی کاوشیں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ،قومی ترقی اور روشن مستقبل کے حصول کا بنیادی ستون ہے، ہر بچے کو معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نوجوان نسل کو علم و مہارت سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، ملک بھر میں معیاری اور مساوی تعلیم کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات جاری ہیں۔ وفاقی وزیرِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آئین آج یومِ پاکستان پر اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر عمل کا عہد کریں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، پاکستان پائندہ باد۔