تیئس مارچ بانیانِ پاکستان کے وژن، عزم اور قربانیوں کی یاد کا دن ہے،وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ کا یومِ پاکستان پر پیغام

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے یومِ پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تیئس مارچ بانیانِ پاکستان کے وژن، عزم اور قربانیوں کی یاد کا دن ہے، ڈیجیٹل ترقی قومی ترقی اور روشن مستقبل کے حصول کا بنیادی ستون ہے۔وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی وٹیلی کام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یومِ پاکستان 23 مارچ …

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے یومِ پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تیئس مارچ بانیانِ پاکستان کے وژن، عزم اور قربانیوں کی یاد کا دن ہے، ڈیجیٹل ترقی قومی ترقی اور روشن مستقبل کے حصول کا بنیادی ستون ہے۔وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی وٹیلی کام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یومِ پاکستان 23 مارچ 1940 کی قراردادِ لاہور کی یاد دلاتا ہے جس نے قیامِ پاکستان کی بنیاد رکھی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لیے اجتماعی کاوشیں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ترقی قومی ترقی اور روشن مستقبل کے حصول کا بنیادی ستون ہے، ہر شہری کو جدید ٹیکنالوجی تک رسائی فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نوجوان نسل کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، ملک بھر میں ڈیجیٹلائزیشن اور مساوی ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات جاری ہیں۔وفاقی وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے اپنے پیغام کے آخر میں کہا کہ پاکستان ہمیشہ زندآباد۔