اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے یومِ پاکستان پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قراردادِ پاکستان نے ایک آزاد اور خودمختار ریاست کی بنیاد رکھی، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اجتماعی کاوشیں ناگزیر ہیں ۔بورڈ آف انویسٹمنٹ کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر جاری تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ 23 مارچ 1940 کا تاریخی …
قراردادِ پاکستان نے ایک آزاد اور خودمختار ریاست کی بنیاد رکھی، وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ کی یوم پاکستان پرقوم کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے یومِ پاکستان پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قراردادِ پاکستان نے ایک آزاد اور خودمختار ریاست کی بنیاد رکھی، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اجتماعی کاوشیں ناگزیر ہیں ۔بورڈ آف انویسٹمنٹ کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر جاری تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ 23 مارچ 1940 کا تاریخی دن برصغیر کے مسلمانوں کے عزم و اتحاد کی روشن مثال ہے،قراردادِ پاکستان نے ایک آزاد اور خودمختار ریاست کی بنیاد رکھی۔ وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا کہ یہ دن ہمیں اسلاف کی قربانیوں اور جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اجتماعی کاوشیں ناگزیر ہیں،ملکی معیشت کے استحکام اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ہم پرعزم ہیں۔ قیصر احمد شیخ نے مزید کہا کہ پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنانے کیلئے اصلاحات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی، استحکام اور پائیدار ترقی ہی ہماری کامیابی کی ضمانت ہے۔ قیصر احمد شیخ نے کہا کہ نوجوان نسل ملک کی ترقی اور روشن مستقبل کی ضامن ہے،سیاسی و معاشی استحکام کیلئے سب کو متحد ہو کر آگے بڑھنا ہوگا۔وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے اپنے پیغام کے آخر میں کہا کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، پاکستان زندہ باد۔








