قائدینِ تحریک پاکستان کی بصیرت اور قیادت آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کا یومِ پاکستان کے موقع پر پیغام

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے یومِ پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ قائدینِ تحریک پاکستان کی بصیرت اور قیادت آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے ، پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریں۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے پیر کو جاری پیغام میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے یومِ …

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے یومِ پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ قائدینِ تحریک پاکستان کی بصیرت اور قیادت آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے ، پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریں۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے پیر کو جاری پیغام میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے یومِ پاکستان کے موقع پر پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا نہایت اہم دن ہے، جو ہمیں ایک علیحدہ وطن کے حصول کے لیے دی جانے والی لازوال قربانیوں اور عظیم جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1940 کی قراردادِ لاہور برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک روشن راستہ ثابت ہوئی، جس نے انہیں ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے قیام کی منزل سے ہمکنار کیا۔ یہ دن ہمیں اس عہد کی یاد دہانی بھی کراتا ہے کہ ہم اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں کو اپناتے ہوئے پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کا قیام ایک طویل جدوجہد اور بے شمار قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ برصغیر کے مسلمانوں نے دو قومی نظریے کی بنیاد پر اپنی شناخت، حقوق اور آزادی کے تحفظ کے لیے متحد ہو کر قربانیاں دیں، جن کا ثمر آج ایک آزاد ریاست کی صورت میں ہمارے سامنے ہے۔ انہوں نے قائدینِ تحریک پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بصیرت اور قیادت آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 23 مارچ 1940 کو پیش کی جانے والی قرارداد نے مسلمانوں کے لیے ایک الگ وطن کی بنیاد رکھی، جس کی تکمیل لاکھوں افراد کی قربانیوں کے بعد ممکن ہوئی۔ ہمیں اس تاریخی ورثے کی حفاظت کرتے ہوئے آنے والی نسلوں کے لیے ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کرنی ہے۔سیدال خان ناصر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بہادری اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ہر مشکل وقت میں ملک کے دفاع کو یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں ہمیشہ قوم کے لیے باعثِ فخر رہیں گی۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام تر چیلنجز کے باوجود پاکستان ایک مضبوط ریاست کے طور پر آگے بڑھ رہا ہے، اور پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی، جمہوری اقدار اور آئین کی بالادستی ہی ملک کو استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن رکھ سکتی ہے۔اپنے پیغام کے آخر میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، خوشحالی اور ترقی سے ہمکنار کرے اور ہمیں باہمی اتحاد کے ساتھ ایک مضبوط اور فلاحی معاشرے کی تشکیل کی توفیق عطا فرمائے۔