یومِ پاکستان ہمیں خود انحصاری، عملی جدوجہد اور قومی ترجیحات متعین کرنے کا درس دیتا ہے، وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کا یومِ پاکستان پر پیغام

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی (پاور) سردار اویس احمد خان لغاری نے یومِ پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یومِ پاکستان ہمیں خود انحصاری، عملی جدوجہد اور قومی ترجیحات متعین کرنے کا درس دیتا ہے، توانائی پالیسی کے تحت بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی لانے کیلئے کوشاں ہیں ۔وزارت توانائی کی جانب سے جاری پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ 23 مارچ …

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی (پاور) سردار اویس احمد خان لغاری نے یومِ پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یومِ پاکستان ہمیں خود انحصاری، عملی جدوجہد اور قومی ترجیحات متعین کرنے کا درس دیتا ہے، توانائی پالیسی کے تحت بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی لانے کیلئے کوشاں ہیں ۔وزارت توانائی کی جانب سے جاری پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ 23 مارچ 1940وہ تاریخی سنگِ میل ہے جس نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کی راہ ہموار کی۔ سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ یومِ پاکستان ہمیں خود انحصاری، عملی جدوجہد اور قومی ترجیحات متعین کرنے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا یقینِ محکم اور علامہ اقبال کا تصورِ خودی ہی وہ بنیادیں ہیں جن پر پاکستان قائم ہوا۔

انہوں نے کہا کہ یومِ پاکستان ہماری قومی شناخت، خودمختاری اور عزمِ نو کی علامت ہے۔ سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ توانائی کا شعبہ قومی سلامتی اور معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں توانائی کے شعبہ میں استحکام لایا جا رہا ہے، حکومت کی توانائی پالیسی کے تحت بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی لانے کیلئے کوشاں ہیں ، جس سے صنعتوں کو ریلیف ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور صنعتکاروں کو سستی اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔ سردار اویس احمد خان لغاری نے یومِ پاکستان کے موقع پر عہد کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے شعبہ میں شفافیت، ترسیل کا بہتر نظام اور صنعتی ترقی کو اولین ترجیح دیں گے،پاکستان کو مضبوط اور مستحکم ریاست بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھیں گے۔