پاکستان کا قیام عوامی فلاح و بہبود اور سماجی انصاف پر مبنی وژن کی تکمیل کی نمائندگی کرتا ہے ، وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ نے کہا ہے کہ ریاست پاکستان کا قیام عوامی فلاح و بہبود اور سماجی انصاف پر مبنی وژن کی تکمیل کی نمائندگی کرتا ہے ، معاشرہ کے کمزور طبقات کا تحفظ اور انہیں بااختیار بنانا اولین ترجیح ہے ۔ وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ کی جانب سے پیر جاری پیغام میں یوم پاکستان …

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ نے کہا ہے کہ ریاست پاکستان کا قیام عوامی فلاح و بہبود اور سماجی انصاف پر مبنی وژن کی تکمیل کی نمائندگی کرتا ہے ، معاشرہ کے کمزور طبقات کا تحفظ اور انہیں بااختیار بنانا اولین ترجیح ہے ۔ وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ کی جانب سے پیر جاری پیغام میں یوم پاکستان کے موقع پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہوں نے قومی ترقی کے حصول کے لئے اتحاد اور اجتماعی عزم کی ضرورت پر زور دیا۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان جدوجہد، قربانیوں اور قوم کی تجدید عہد کی یاد دہانی کا کام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن برصغیر کے مسلمانوں کی سیاسی دانشمندی اور تاریخی جدوجہد کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 23 ​​مارچ نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ شناخت اور خودمختاری کی بنیاد رکھی، جو بالآخر پاکستان کے قیام کا باعث بنی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ریاست پاکستان کا قیام عوامی فلاح و بہبود اور سماجی انصاف پر مبنی وژن کی تکمیل کی نمائندگی کرتا ہے۔حکومت کی ترجیحات پر روشنی ڈالتے ہوئے سید عمران احمد شاہ نے کہا کہ معاشرے کے کمزور طبقات کا تحفظ اور انہیں بااختیار بنانا اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فلاحی ریاست کی تعمیر کے لیے پالیسیوں پر موثر طریقے سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے جبکہ امداد کی شفاف اور بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل سسٹمز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ نے کہا کہ غربت کے خا تمہ کے لیے حکومتی اقدامات کو تقویت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایک مضبوط، خود مختار اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔