اسلام آباد(اے پی پی)دفترخارجہ نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ خطے اور خطے سے باہر کے لوگوں کی بہتری کیلئے ترقی اور روابط کے قیام کا منصوبہ ہے۔اتوار کوایک بیان میں دفترخارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور سنگین جرائم کے ارتکاب پر توجہ دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ …
سی پیک خطے اور خطے سے باہر کے لوگوں کی بہتری کیلئے ترقی اور روابط کے قیام کا منصوبہ ہے’ ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد(اے پی پی)دفترخارجہ نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ خطے اور خطے سے باہر کے لوگوں کی بہتری کیلئے ترقی اور روابط کے قیام کا منصوبہ ہے۔اتوار کوایک بیان میں دفترخارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور سنگین جرائم کے ارتکاب پر توجہ دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کیلئے کوششوں کی ضرورت ہے۔ترجمان نے کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے کیلئے اقوام متحدہ کی زیرنگرانی استصواب رائے پر زور دیا۔








