محسن نقوی کی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیتنے پر صاحبزادہ فرحان کو مبارکباد

لاہور۔23مارچ (اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیتنے پر صاحبزادہ فرحان کو مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ صاحبزادہ فرحان کا یہ اعزاز پاکستان کرکٹ کے لیے باعث فخر اور یہ کامیابی کھلاڑی کی محنت، لگن اور پروفیشنل اپروچ کا واضح ثبوت …

لاہور۔23مارچ (اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیتنے پر صاحبزادہ فرحان کو مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ صاحبزادہ فرحان کا یہ اعزاز پاکستان کرکٹ کے لیے باعث فخر اور یہ کامیابی کھلاڑی کی محنت، لگن اور پروفیشنل اپروچ کا واضح ثبوت ہے۔چیئرمین پی سی بی نے امید ظاہر کی کہ صاحبزادہ فرحان اپنی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گے اور مستقبل میں بھی ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صاحبزادہ فرحان اپنی محنت کے بل بوتے پر مزید کامیابیاں سمیٹیں اور پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

مزید خبریں