ایبٹ آباد۔ 24 مارچ (اے پی پی):گلیات میں شجر کاری مہم جاری ہے۔ ترجمان ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم اکرم کی ہدایت پر گلیات ٹومی ٹاپ ایریا میں فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے شجر کاری کی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ایبٹ آباد گوہر علی نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات محمد طارق اور ڈی ایف او گلیز تیمور الیاس کے …
گلیات میں شجر کاری ، سکول کے بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 24 مارچ (اے پی پی):گلیات میں شجر کاری مہم جاری ہے۔ ترجمان ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم اکرم کی ہدایت پر گلیات ٹومی ٹاپ ایریا میں فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے شجر کاری کی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ایبٹ آباد گوہر علی نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات محمد طارق اور ڈی ایف او گلیز تیمور الیاس کے ہمراہ پودے لگائے۔ سکول کے بچوں نے بڑھ چڑھ کر شجر کاری مہم میں حصہ لیا ۔ مہم کے تحت ضلع ایبٹ آباد کا ٹارگٹ 64000 پودے لگانا رکھا گیا ہے جس کے تحت ٹومی ٹاپ پر بڑی تعداد میں پودے لگائے گئے۔ اس موقع پر ڈ ی ایف او گلیز ڈویژن تیمور الیاس، اے اے سی گلیات محمد طارق، ایس ڈی ایف او، اے ایس ڈی ایف او، ڈی ایف او مانیٹرنگ اور اے ڈی ای او ایجوکیشن بھی موجود رہے۔








