لاہور۔24مارچ (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم نے سنٹرل پولیس آفس میں ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے منگل کو ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب نے مختلف درخواستوں پر فوری ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لیڈی کانسٹیبل مبین اکرم کی ٹرانسفر کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف فراہم کرنے کی …
آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین و اہلخانہ سے ملاقات
لاہور۔24مارچ (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم نے سنٹرل پولیس آفس میں ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے منگل کو ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب نے مختلف درخواستوں پر فوری ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لیڈی کانسٹیبل مبین اکرم کی ٹرانسفر کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ سابق سب انسپکٹر محمد اسلم کی اہلیہ کی درخواست پر ڈی پی او رحیم یار خان کو ضروری کارروائی کا حکم دیا گیا۔
اسی طرح مرحوم کانسٹیبل صفدر علی کی بیوہ کی جانب سے بیٹے کی بھرتی کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ہدایات جاری کی گئیں جبکہ مرحوم کانسٹیبل محمد شکیل کی بیوہ کی درخواست پر بیٹے کی ٹرانسفر کا معاملہ اے آئی جی ایڈمن کو زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی۔لیڈی انسپکٹر طوبی منیر کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی کو ریلیف فراہم کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے ۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے مسائل کا فوری حل ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جا رہا ہے۔









