ڈپٹی کمشنر ملتان کا شہباز شریف ہسپتال کا دورہ ،صفائی ، ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا

ملتان۔ 24 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ملتان محمد نعمان صدیق نے شہباز شریف ہسپتال کا دورہ کیا اور صفائی کی صورتحال ، ادویات کی دستیابی، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری سمیت دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی اور ان سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے حوالے سے دریافت کیا۔ بعض مریضوں کی …

ملتان۔ 24 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ملتان محمد نعمان صدیق نے شہباز شریف ہسپتال کا دورہ کیا اور صفائی کی صورتحال ، ادویات کی دستیابی، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری سمیت دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی اور ان سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے حوالے سے دریافت کیا۔ بعض مریضوں کی شکایات پر انہوں نے مو قع پر ہی متعلقہ حکام کو فوری حل کےلئے احکامات جاری کیے اور واضح کیا کہ علاج معالجے میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کے لئے موثر مانیٹرنگ کا نظام قائم کیا جائے اور تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔