چیئرمین برائے پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 08 اکتوبر (اے پی پی) آفات سے آگاہی کے قومی دن کے موقع پر این ڈی ایم اے کے زیراہتمام ایف نائن پارک اسلام آباد میں 8اکتوبر 2005ءکے تباہ کن زلزلہ کے شہداءو دیگر آفات کے متاثرین کی یاد میں ایک عوامی تقریب کا اہتمام کیا۔ ڈپٹی چیئرمین برائے پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں زندگی کے مختلف شعبہ جات سے منسلک …

اسلام آباد ۔ 08 اکتوبر (اے پی پی) آفات سے آگاہی کے قومی دن کے موقع پر این ڈی ایم اے کے زیراہتمام ایف نائن پارک اسلام آباد میں 8اکتوبر 2005ءکے تباہ کن زلزلہ کے شہداءو دیگر آفات کے متاثرین کی یاد میں ایک عوامی تقریب کا اہتمام کیا۔ ڈپٹی چیئرمین برائے پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں زندگی کے مختلف شعبہ جات سے منسلک افراد بشمول راولپنڈی اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے طلباءو والدین، سفارتی شخصیات، علاقائی اور بین الاقوامی فلاحی اداروں کے نمائندگان، سرکاری اداروں کے افسران، اہم میڈیا پرسنز کے علاوہ عام عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے تقریب کے آغاز میں خطاب کرتے ہوئے اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ماضی میں آنے والی آفات خصوصاً8اکتوبر2005ءکے زلزلہ متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply